-->

خواجہ سرا دائیں ٹانگ سے محتاج، 12سال سے امداد کامنتظر،مخیر حضرات میری مدد کریں

علی پور(چوہدری ساجد حسین سے) علی پور کا خواجہ سرا دائیں ٹانگ سے محتاج، 12سال سے امداد کامنتظر،مخیر حضرات میری مدد کریں۔فیصل عباس تفصیل کے مطابق علی پور کے رہائشی فیصل عباس عرف سلونی خواجہ سرا نے صحافیوں کو بتایا کہ میں محنت مزدوری کرتا تھا۔12سال قبل روڈ حادثہ میں میری دائیں ٹانگ میں انفیکشن ہواجوکہ پھیل رہا ہے۔میں بیساکھی کے سہارے چل سکتاہوں۔ کام کاج نہ کرسکتا ہوں۔جمع پونجی علاج معالجے پر لگا چکاہوں۔گھر میں فاقے ہیں۔میری مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ علاج معالجے کیلئے میری امدادکیجئے۔متاثرہ فیصل قریشی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ میرا علاج کروایا جائے تاکہ میں دوبارہ کام کاج کرنے کے قابل ہوسکوں۔میرا رابطہ نمبر0328-6039989 ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے