-->

بلااجازت جتھوں کی صورت مشی کے جلوس نکالنے پر 14نامزد،125نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

علی پور(عبدالوحید قادری سے) علی پور شہر اور گردونواح میں اربعین واک کے نام پر نئی اختراع قائم کرنے اور بلااجازت جتھوں کی صورت مشی کے جلوس نکالنے پر 14نامزد،125نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ایک درجن سے زائد افراد نے عبوری ضمانتیں کرالیں.اندراج مقدمہ پر متاثرہ مکتب فکر سے وابستہ وکلاء اور شہری جمعہ کو پریس کلب کے باہر احتجاج کریں گے تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی علی پور میں تعینات ناصر حسین سب انسپکٹر نے تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا ہے کہ موضع گھلواں امام بارگاہ ضریح غازی عباس پر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا،مسمیان شاکر کاظمی،رضوان کاظمی،محسن مستوئی،اخترالحسن زیدی،فضل ماچھی،عابد ماچھی،حمزہ عباس،راجو جوئیہ،عابد بھٹی،فہیم شیخ،مشتاق لویار،نادر بڈانی،عابد بڈانی دیگر ایک سو پچیس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مختلف جتھوں کی صورت میں نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے ضریح پر گئے،جس سے روڈ بھی بلاک ہوئی انتظامیہ کی جانب سے اربعین واک سے روکا گیا تھا،منتظمین نے اربعین واک(مشی)نا نکالنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی،نئی اختراع قائم کرنے اور قانون کی خلاف ورزی پر چودہ نامزد اور ایک سو پچیس نامعلوم افراد پر ناصر حسین سب انسپکٹر کی مدعیت میں پولیس تھانہ سٹی علی پور نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب تفتیشی افسر نے بتایا کہ درجن سے زائد مقدمہ میں نامزد ملزمان نے اپنی عبوری ضمانتیں کرا لی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے