-->

معذور بیٹے سمیت چار یتیم بچوں کی بیوہ ماں پر دیور نے زمین تنگ کردی

 
علی پور (عبدالوحید قادری سے) معذور بیٹے سمیت چار یتیم بچوں کی بیوہ ماں پر دیور نے زمین تنگ کردی آئے روز ہراساں پریشان کرنا معمول بنا لیا ڈی پی او مظفرگڑھ مجھے اور میرے یتیم بچوں کو تحفظ فراہم کریں یہ مطالبہ فرزانہ بی بی بیوہ چوہدری نظام دین مرحوم نے اپنے سولہ سالہ ذہنی معذور بیٹے محمد ذیشان کے ہمراہ علی پور میں صحافیوں کو تفصیل بتاتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ دوسال قبل میرا شوہر وفات پاگیا تھا جس کے بعد گھر کی تمام ذمہ داری مجھ پر آن پڑی ہے گھر میں ہی چھوٹی سی دکان بنا رکھی ہے میرا معذور بیٹا میرا ہاتھ بٹاتا ہے کچھ عرصہ سے میرا دیور چوہدری سلیم جوکہ غلط سوسائٹی کا شکار ہے ہمارے گھر میں غلط لوگوں کو لے آ تا ہے میری چھوٹی چھوٹی بیٹیاں ہیں کئی بار خدا رسول کا واسطہ دے کر التجاء کی ہے دیور کے سامنے مگر وہ ہروقت ہمیں ہراساں پریشان کرتا ہے مجھے تکلیف دینے کے لئے میرے سولہ سالہ معذور بیٹے محمد ذیشان کو مارنا پیٹنا معمول بنا لیا ہے میں اکیلی عورت کچھ نہیں کرپارہی میری انسانی حقوق کی تنظیموں ڈی پی او مظفرگڑھ سمیت دیگر خدا ترس لوگوں سے اپیل ہے کہ مجھے اور میرے یتیم بچوں کو تحفظ فراہم کروانے میں مدد کریں میں اپنے یتیم بچوں کو لے کر کہاں جاؤں میرا دیور چوہدری سلیم چاہتا ہے کہ میں اپنے خاوند کا گھر چھوڑ کر بچوں سمیت چلی جاؤں فرزانہ بی بی نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز میرے دیور سلیم نے ہمارے بجلی میٹر میں تار لگا کر بجلی چوری کرنا شروع کی ہوئی تھی بل زیادہ آنے پر مین تار چیک کی تو بجلی چوری پکڑی گئی جس کی ویڈیو بھی موجود ہے میرے ساتھ ظلم و ستم ہورہا ہے میری درخواست ہے کہ مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج کو لائک کریںاور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں ور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے