-->

اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 7 نومبر کو ملک بھر سے تمام محکمہ جات کے جملہ ملازمین اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔ ضلعی صدر ایپکا مظفرگڑھ

علی پور (عبدالوحید قادری سے)مرکزی صدر ایپکا پاکستان چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا ،مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ظفر سومرواور ضلعی صدر ایپکا مظفرگڑھ وزیر احمد خان دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیو انکیشمنٹ ترمیمی ایکٹ کا کالا قانون اور پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کا معاشی استحصال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ہم اپنا مستقبل غیر محفوظ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گےحکمران ملازمین دشمن پالیسیاں بنانے کی بجائے اپنا شاہانہ لائف سٹائل اور عیاشیاں کم کرکے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اگر ملازمین کے حقوق سلب کرنے اور ان پر قدغن لگانے کی کوشش کی گئی تو بھر پور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عوام کے چہرے زرد اور آنکھوں میں خون ہے جو کسی بھی بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہےمہنگائی کے بے قابو سونامی میں غریب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے نگران حکومت آئے روز مہنگائی بم گرا کر غریبوں کی زندگی اجیرن کرنے پہ تلی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرکے سفید پوش طبقے کو جینے کا حق دیا جائے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے ناگزیر ہیں تو بھاری ٹیکسز کے ذریعے عوام کی جیبیں کاٹنے کی بجائے اس کا آغاز اشرافیہ اور ایلیٹ طبقے سے کیا جائے مہنگائی کے سونامی کیوجہ سے غریب اور دیہاڑی دار مزدور طبقے کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے عام آدمی کی قوت خرید ختم چولہے ٹھنڈے اور گھروں میں بھوک و افلاس کے ڈیرے ہیں کمر توڑ مہنگائی میں گھر کا کچن اور زندگی کا پہیہ چلانا دشوار اور جسم و جان کا رشتہ بحال رکھنا محال ہوتا جارہا ہےحکومت بجلی گیس پٹرول ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کر کے اور ملک میں مہنگائی کے طوفان کے ذریعے سفید پوش لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی۔ہے دیہاڑی دار مزدور مہنگائی کی وجہ سے ذہنی مریض بن گئے ھیں قلیل آمدنی میں گذارہ کرنا مشکل ہو گیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی میں فوری طور پر کمی کر کے سفید پوش طبقے کو معاشرے میں باعزت زندگی گذارنے کا حق دیا جائے لیو انکیشمنٹ ترمیمی ایکٹ فوری طور پر منسوخ اور پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کے حقوق سلب کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 7 نومبر کو ملک بھر سے تمام محکمہ جات کے جملہ ملازمین اسلام آباد میں دھرنا دیں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے