علی پور (چوہدری ساجد حسین سے) عرصہ دراز سے شہر خیرپور سادات کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہر گلی محلہ ہر چوک پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے چیف افیسر ضلع کونسل مظفرگڑھ عبدالغفور خان گوپانگ اور ایس ڈی او بلدیہ علی پور منیر خان گوپانگ خیر پور سادات شہر کی صفائی ستھرائی کرانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے شہریوں میں خوشی کی لہر تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے سامنے عرصہ دراز سے گٹروں نالیوں کا گندا پانی کھڑا تھا اس کے علاوہ سندیلہ چوک بینک چوک سلطان پور چوک نزد موچیوں والی مسجد ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے راہ گیروں سکول کے بچے بچیاں اور نمازی حضرات بڑی مشکل سے گلیوں سے گزرتے تھے سابق چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی رانا تنویر احمد نے چیف افیسر ضلع کونسل مظفرگڑھ عبدالغفور خان گوپانگ اور اسسٹنٹ کمشنر علی پور ڈاکٹر مکرم سلطان سہو کو پورے شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے بتایا گیا جس کے نتیجے میں دونوں بالا افسران نے موقع پر آ کر شہر خیرپور سادات کی صفائی ستھرائی کا کام جاری کروایا چیف افیسر ضلع کونسل مظفرگڑھ عبدالغفور خان گوپانگ اور اسسٹنٹ کمشنر علی پور ڈاکٹر مکرم سلطان سہو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا مین کھالوں کی بند ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے سامنے پانی کھڑا ہوا ہے انشاءاللہ پورے شہر میں صفائی ستھرائی مکمل کروائی جائے گی معزز شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔


0 تبصرے