علی پور (عبدالوحید قادری سے)فتح پور روڈ پر واقع محلہ ماسٹر خلیل سمیجہ میں گندے پانی کی نکاسی اور صفائی کا کام عرصہ دراز سے میونسپل کمیٹی علی پور کے عملہ صفائی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پرفتح پور روڈ پر واقع محلہ ماسٹر خلیل سمیجہ ،محلہ بکھر والانزد نورانی جامع مسجد کی صفائی ستھرائی بند کر رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشان ہیں اس حوالے سے اہل علاقہ ماسٹر خلیل احمد سمیجہ ،ملک محمد اکرم ،ملک فیض رسول، ملک محمد حنیف ،ملک عاصم اکرم ،ملک محمد شریف ،ڈاکٹر غلام نازک ،ہاشم خان اور دیگر محلہ داروں و رہائشیوں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہمارے محلہ سے مین سیوریج لائن سومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے میونسپل کمیٹی علی پور کے نااہل عملہ صفائی کی وجہ سے سیوریج لائن کی جانب جانے والی نالی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہے۔ گندہ پانی محلہ میں جمع ہو کر جوہڑ میں بدل گیا جوکہ علاقہ میں بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے جابجا گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر میونسپل کمیٹی علی پور کی مجموعی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ،اسسٹنٹ کمشنر علی پور اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علی شہر میں گندے پانی کی نکاسی اور کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے میونسپل کمیٹی علی پور کے عملہ کو پابند بنائیں ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج کو لائک کریںاور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں ور بیل آئیکن پر کلک کریں۔


0 تبصرے