علی پور ( سمیع اللہ خان مہیسر سے)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور میں 13 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ڈائیلاسز سنٹر کا افتتاح کردیا گیا 13 بیڈز پر مشتمل ڈائیلاسز سنٹر جدید مشینری پر مشتمل ہے ۔ ڈائیلاسز سنٹر کے قیام سے علی پور کے شہریوں کو دور دراز کے سفر اور اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور میں 13 کروڑ کی لاگت سے بننے والے ڈائیلاسز سنٹر کا افتتاح کردیا گیا 13 بیڈز پر مشتمل ڈائیلاسز سنٹر میں جدید مشینری نصب کی گئی ہے۔ علی پور اور گردو نواح میں زیر زمین پانی مضر صحت ہونے کی وجہ سے سینکڑوں لوگ گردوں میں مہلک مرض میں مبتلا ہیں ۔ علی پور میں ڈائیلاسز سنٹر نہ ہونے سے شہریوں کو 100 کلومیٹر سے زائد کا سفر کرکے ملتان یا بہاول پور جانا پڑتا تھا جس کی وجہ سے مریض کو پریشان کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج کو لائک کریںاور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں ور بیل آئیکن پر کلک کریں۔


0 تبصرے