علی پور (عبدالوحید قادری سے) پنجاب گروپ آف کالجز علی پور کے وائس پرنسپلز پروفیسر نیاز اور وجیہہ عدنان کی سرکردگی میں وفد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور کا فلاحی کاموں کے سلسلے میں وزٹ کیا ان کے ہمراہ کالج میں زیرتعلیم بوائز اور گرلز بھی شریک تھے ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر غلام پنجتن گھلو نے پنجاب گروپ آف کالجز کے اساتذہ کرام زیرتعلیم طلباء کے جذبہ خدمت اور فلاحی کاموں میں حصہ لینے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلاحی کاموں کے حوالے سے اس تعلیمی گروپ کا کلیدی کردار ہے اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلباء نے زیر علاج مریضوں کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں میں فوڈ بیگز تقسیم کئے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج کو لائک کریںاور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں ور بیل آئیکن پر کلک کریں۔


0 تبصرے