-->

سیلاب متاثرین کیلئے بنائی جانے والی رہائشی کالونی جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گئی

علی پور (خبر نگار) ترکی اور خبیب فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے علی پور کے نواحی علاقے فتح پور جنوبی میں سیلاب متاثرین کیلئے بنائی جانے والی رہائشی کالونی جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گئی 188 تعمیر شدہ مکانات میں سے صرف بیس گھر آباد رہ گئے باقی گھروں سے سولر پینلز دروازے کھڑکیاں اور بیٹریاں وغیرہ تک چوری ہوگئی ترکی کالونی میں رہنے والے سابقہ پولیس کانسٹیبل نواز مسن نے پچاس رہائشی مکانات پر قبضہ کر کے کچے کے علاقوں سے چوری ہونے والے جانوروں کے بھانوں کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے اس کے خلاف آواز بلند کرنے پر ہراساں پریشان اور جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے اہل علاقہ کا الزام تفصیل کے مطابق ترکی کالونی فتح پور جنوبی علی پور کے رہائشی افراد فدا حسین ، ریاض حسین ، رجب حسین ،قاری محمد اسلم ، محمد شاہد ، محمد اعجاز ،نیاز احمد ، محمد خالد ، عبدالرزاق ، محمد افضل ، محمد وسیم ، محمد اقبال ، محمد ظفر ، ضیاء الرحمن ، محمدظفرحسین ابوبکر ،عبداللہ بن مشتاق نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہمارے علاقہ میں سیلاب میں اپنے گھروں سے محروم ہونے والے لوگوں کے لئے خبیب فاؤنڈیشن پاکستان نے ترکی کے تعاون سے ایک سو اٹھاسی رہائشی یونٹس پر مشتمل رہائشی کالونی کا پروجیکٹ شروع کیا تھا جس میں مسجد ڈسپنسری سکولز پلے گراونڈ اور سیکورٹی وال کی تعمیر بھی شامل تھی کالونی کی تعمیر کے لئے مقامی نوناری برادری نے 25ایکڑ زرعی رقبہ فی سبیل اللہ خبیب فاؤنڈیشن کو عطیہ کیا ہے جس پر یہ کالونی تعمیر کی گئی ہے تاہم مکانات کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بقیہ تمام ترقیاتی کام بنا مکمل کرائے خبیب فاؤنڈیشن والے صحیح مستحق افراد کو مکانات الاٹ کئے بغیر چلے گئے جس کے بعد اس کالونی پر جرائم پیشہ عناصر نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے جس کی سرپرستی ایک سابقہ پولیس اہلکار نواز مسن کررہا ہے اس نے کالونی میں کسی شریف آدمی کا رہنا مشکل بنا دیا ہے چالیس مکانات پر مشتمل ایک پورے بلاک پر قبضہ کر کے اس کو جانوروں کے بھانے میں تبدیل کر نے کے علاوہ پانچ مزید مکانات کی دیواریں توڑ کر ایک رہائشی یونٹ بنا کر اس میں رہائش رکھ لی ہے کئی مکانات سے سولر پینلز چوری کرکے اپنے گھر پر سرعام نصب کرلئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ نواز مسن کو جب ہم نے کالونی میں سماج دشمن عناصر کچے کے اغوا کاروں ڈاکوؤں کو پناہ دینے سے روکا تو وہ ہماری جانوں کا دشمن بن گیا ہے علاقہ غیر کے جرائم پیشہ عناصر کے ذریعے پریشان کرتا ہے کچھ دن قبل کچے کے ڈاکوؤں کو بلوا کر ہم پر حملہ بھی کروایا جس کی ویڈیو موجود ہے انہوں نے بتایا ہے کہ نواز مسن اب ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروارہا ہے گزشتہ روز بھی اس نے علاقہ کے دین دار شریف النفس مقامی لوگوں پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا ان ملزمان میں نیک مقصد کے لئے اپنی ملکیتی پچیس ایکڑ اراضی وقف کرنے والا بھی شامل ہے جوکہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ہم آئی جی پنجاب، ڈی پی او مظفرگڑھ سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ موقع پر انکوائری رکھیں تاکہ سچ جھوٹ سامنے آ جائے مقامی رہائشی افراد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نواز مسن پتھاریدار ہے جو کہ جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ دیتا ہے اس کے گروہ جرائم پیشہ مرد خواتین دونوں شامل ہیں کچے کے علاقے سے چوری ہونے والے مویشی پہلے اس کالونی کے بھانوں میں منتقل ہوتے ہیں پھر ان کو آگے فروخت کیا جاتا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ کالونی کی مسجد ایک کنال رقبہ میں تعمیر ہونا تھی اور اس پر بارہ ملین روپے لاگت آنا تھی مگر اس میں بھی رقم خرد برد کرکے صرف پانچ مرلے میں دس پندرہ لاکھ روپے کے خرچ سے مسجد تعمیر کی گئی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ اہل علاقہ قبضہ گروپ کی چیرہ دستیوں سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں کالونی ویرانے کا منظر پیش کر رہی ہے انہوں نے حکومت پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی پی او مظفرگڑھ سمیت دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کالونی کے رہائشی غریبوں کو تحفظ فراہم کریں اور ان کو قبضہ گروپوں جرائم پیشہ عناصر سے بچائیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کالونی کی سیکورٹی وال مکمل کرتے ہوئے یہاں پر رہنے والے غیر مستحق افراد اور جرائم پیشہ عناصر سے اس کو پاک کیا جائے اس حوالے سے انتظامیہ آپریشن کرے تو ہم تیار ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے