علی پور ( عبدالوحید قادری سے) بینیفیشریز سے کٹوتیاں کسی صورت برداشت نہیں ۔مستحقین خواتین ریٹیلرز سےپوری رقم کے ساتھ رسید ضرور طلب کریںان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر BISPعلی پور فیاض عزیز اوپل نے کمپیلینٹ آفیسر قاضی احمد کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ صحافتی پلیٹ فارم کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام مستحق خواتین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مبلغ /-9000 کی قسط ان کےاکاونٹس میں جاری کر دی گئی ہے۔رقم کے حصول کے وقت دوکاندار سے اپنی رقم کے ساتھ رقم کی رسید ضرور لیں اور رسید کے مطابق اپنی رقم چیک کر لیں۔اگر کوئی ریٹیلر آپ کی رقم سے کٹوتی کرتا ہے یا رقم کی وصولی کے وقت رسید دینے سے انکار کرتا ہے تو اس سلسلے میں درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر کے اپنی شکایت درج کروائیں۔غلط کام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔صارفین ان نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرBISPعلی پور0662552811 ۔۔۔۔۔۔۔۔ڈائریکٹر BISPمظفرگڑھ 0662423289۔۔۔۔۔۔۔۔شکایت سیل ڈائریکٹرجنرلBISPپنجاب04235415143 ۔۔۔۔۔۔ٹول فری نمبر0800-26477۔۔۔۔پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ BISPکے حوالے سےکسی بھی پروگرام میں اہلیت جاننےاور ڈائنامک رجسٹری میں اندارج کیلئےBISP تحصیل آفس علی پور سے رابطہ کریں جس کی کوئی فیس نہ ہے اور سروے بالکل مفت ہے۔کسی بھی دوکاندار اور ایجنٹ کے پاس رجسٹریشن کی سہولت نہیں ہے اس مد میں کسی کو بھی اپنی ذاتی معلومات نہ دیں بلکہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کر کےBISPآفس علی پور یا درج بالا نمبروں پر اطلاع دیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج کو لائک کریں اور حالات سے باخبر رہیں۔
ٹوئیٹر پر ہمیں فالو کریں اور رہیں ہمیشہ باخبر
انسٹاگرام پر ہمیں فالو کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کوسبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



0 تبصرے