علی پور (خبر نگار)مرکزی صدر ایپکا پاکستان چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ظفر سومرو اور ضلعی صدر ایپکا مظفرگڑھ وزیر احمد خان دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عوام کے کڑاکے نکال دیئے ہیں بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے لوگوں کو ذہنی و نفسیاتی مریض بنا دیا ہے دوسری طرف حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی میں پسے عوام پر ڈرون بم گرایا ہے ملکی اشرافیہ اپنی مراعات کم کرنیکی بجائے اپنی عیاشیوں کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر انکو زندہ درگور کرنے پر تلی ہے غریب مزدور اور چھوٹے ملازمین دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور غریب خودکشیوں پر مجبور ہیں مگر بے حس حکمران بھاری ٹیکسوں کے ذریعے عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہیں ملکی وسائل پر قابض چند ہزار اشرافیہ کے ٹولے کی ناقص پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے حالیہ مہنگائی کی لہر غریبوں کیلئے ڈیتھ وارنٹ سے کم نہیں ہے یہ مہنگائی نہیں بلکہ تباہی ہےکرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کے تمام اثاثے فروخت کرکے باہر ممالک میں شاپنگ مال اور عالیشان محلات تعمیر کئےاور ان کا سارا ملبہ ملک بھر کے غریب عوام دیہاڑی دار مزدور چھوٹے ملازمین اور پنشنرز پر ڈالا جارہا ہےحکمرانوں نےملازمین کو IMF کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔اور IMFکے ڈائریکشن پر ملازمین کے پنشن کموٹیشن کو ختم کرنے کےلیے قانون سازی کی جارہی ہےانہوں نے کہا۔کہ 75 سال میں کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کے قومی خزانے کو دونوںہاتھوں سے لوٹا اور ملک کو کنگال کرکے دیوالیہ بنا دیا ہےباقی رہی سہی کسر موجودہ نگران کا بینہ پورا کررہی ہے 75 سالوں سے ملکی اشرافیہ اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے بجلی کے کمپنیوں سے حکمرانوں نے اربوں روپے رشوت اور کمیشن لےکر عوام دشمن معاہدے کئے جنکا خمیازہ عوام مہنگائی اور بجلی کے نرخوں میں روزبروز اضافے کی شکل میں بھگت رہے ہیں ہے انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ پنشن اصلاحات کے نام۔پر ملازمین کے حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے پنجاب حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ لیو انکیشمنٹ کا ترمیمی ایکٹ فوری طور پر منسوخ کرکے ملازمین میں پھیلی بی چینی اور تشویش کو ختم۔کیا جائے ملازمین اپنا حق مانگ کر نہی بکہ چھین کرلینگے 5 ستمبر کو صوبہ پنجاب میں مکمل ہڑتال اور راولپنڈی میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔


0 تبصرے