-->

تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والی ترک کالونی پر مافیا قابض،مقامی پولیس بااثر مافیا کے آگے بے بس

علی پور (عبدالوحید قادری سے)علی پور شہر کے نواحی علاقے فتح پور جنوبی میں سیلاب متاثرین کیلئے تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والی ترک کالونی پر مافیا قابض غریب ،مسکین اور سیلاب متاثرین کا مال اور عزتیں غیر محفوظ،مقامی پولیس بااثر مافیا کے آگے بے بس متاثرین کی داد رسی سے گریزاں، متاثرین خواتین کا احتجاجی مظاہرہ،وزیر اعلی پنجاب سے اصلاح کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق خبیب فاؤنڈیشن پاکستان نے ترکی اور کویت کے تعاون سے علی پور کے سیلاب متاثرین کیلئے فتح پور جنوبی اول میں تین ارب روپے کی لاگت سے 188گھر2018میں تعمیر کئے فاؤنڈیشن نے دریائے سندھ کے سیلاب میں اپنے گھروں سے محروم ہو جانے والے غریب حقداروں میں مکانوں کی تقسیم کی غریب لوگ ترک کالونی میں شفٹ ہو گئے تین سال بعد مقامی بااثر افراد نے ترک کالونی کے غریب بیوگان ودیگر مکینوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا اور غرباء کے گھروں میں چوریاں کروانا گھر خالی کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں دھمکیوں سے تنگ 100 مکین نقل مکانی کر گئے،ان با اثر افراد نے خالی گھروں کی چھتوں کا سامان ، دروازے ، کھڑکیاں ،پانی والے نلکے سولر پینلز چوری کرلئے، بااثر افراد ترک کالونی میں مقیم 30سے 35 گھروں کے مکینوں پر ظلم و جبر پر اتر آئے ہیں،رات کی تاریکی میں گھروں میں گھس کر سامان گھریلو چوری کرتے ہیں، خواتین پر تشدد اور گھر خالی کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، متاثرین نے ڈی ایس پی علی پور کو درخواستیں دیں ،ڈی ایس پی علی پور نے ایس ایچ او صدر تھانہ کو ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، لیکن ایس ایچ او نے متاثرین کو پورا دن تھانہ میں انکوائری کے بہانے بٹھائے رکھا اور شام کو گھر بھیج دیامتاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او اور اے ایس آئی قمر شاہ نے ملزمان سے بھاری نذرانہ لے رکھا ہے ،پولیس ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے اے ایس آئی قمر شاہ ہم سے رشوت مانگ رہا ہے متاثرین نے کہا ہے ملزمان کے مظالم کے باعث ہم گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں،بچے تعلیم کے لئے سکول نہیں جا سکتے، ملزمان اغواء کی دھمکیاں دیتے ہیں مزکورہ صورتحال پر متاثرہ خواتین نے بچوں کے ہمراہ پریس کلب علی پور کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نگراں وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب اور خبیب فاؤنڈیشن کے چیئرمین ندیم احمد خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیں اورانھیں تحفظ فراہم کیا جائے،رابطہ پر تفتیشی افسر نے رشوت کےالزام کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ الزام علہان کو پابند کر رہے ہیں،تاکہ دونوں فریقین کی بالمشافہ بات چیت کرائی جا سکے،میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے