-->

پاکستان کا فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور، سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

سری لنکا نے پاکستان کو ایشیا کپ 2023 کے سپر مور مرحلے کے اہم میچ میں دو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے پاکسان کے 252 رنز کے ہدف کو میچ کی آخری گیند پر حاصل کر کے ایشیا کپ 2023 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔سری لنکا کی جانب سے کشال مینڈس نے شاندار 91 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ سادیرا نے 48 رنز بنائے۔سری لنکا کے چیرتھ اسالنکا نے مرد بحران کی حیثیت سے آخری گیند تک پاکستان کے بولرز کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور 49 رنز کی انتہائی قیمتی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔سری لنکا نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مہنگا ثابت ہوا، گرین شرٹس کی اننگ کا آغاز اچھا نہ تھا۔
پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور عبداللہ شفیق کے لیے سری لنکن بولرز کو کھیلنا مشکل ہو رہا تھا، آؤٹ آف فارم فخر زمان 8 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔کپتان بابر اعظم نے عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر اسکور کو بڑھانے کی کوشش کی اور دونوں کے درمیان 50 رنز سے زائد کی شراکت قائم ہوئی۔بابر اعظم صرف 29 رنز بنا سکے وہ 16 ویں اوور میں 73 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔
پاکستان کے مجموعی اسکور میں صرف 27 رنز کے اضافے کے بعد عبداللہ شفیق بھی 52 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کو اس وقت مزید دھچکا لگا جب 108 پر محمد حارث بھی تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، 130 کے مجموعی اسکور پر محمد نواز نے بھی 12 رنز پر اپنی وکٹ گنوا دی۔
محمد رضوان اور افتخاز احمد نے اس مرحلے پر ٹیم کو سنبھالا اور 108 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کے اسکور کو 2 سو کے ہندسے تک پہنچایا۔افتخار احمد نے 47 اور محمد رضوان نے 86 رنز بنائے۔شاہین آفریدی 1 اور شاداب خان نے 3 رنز بنائے۔میچ میں بارش کے خلل کے باعث فی اننگ 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا جبکہ اننگ کے درمیان وقفے کو بھی نصف گھنٹے سے کم کر کے 20 منٹ کیا گیا تھا۔سری لنکا کی جانب سے ماتھیشا پاتھیرانا نے 3، مادھوشن نے 2، مہیش تیکشانا اور انڈیا کے میچ کے ہیرو ویلالج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ایشیا کپ 2023 کا فائنل سری لنکا اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے