-->

نہری پانی چور کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں، پانی چوروں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔تحصیلدار علی پور

علی پور(چوہدری ساجد حسین سے) نہری پانی چور کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں، پانی چوروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ٹیل تک پانی پہنچانا اولین ترجیح، کپاس کی بہتر نشوونما کیلئے کسانوں کے ہمراہ ہیں، کسانوں کاشتکاروں کو تمام سہولیات بہم پہنچانے کیلئے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔ تحصیلدارمحمداقبال عباسی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تحصیلدارمحمداقبال عباسی نے موضع علی والی تا یاکیوالی میں وزٹ کے دوران نہری پانی کی اوسط چیک کی۔پانی چوروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے سختی سے وارننگ دی۔ اس موقع پر موجود کسانوں، کاشتکاروں اور علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی چوری کرنا قانونا جرم ہی اور اپنے کسان بھائیوں کا حق ہڑپ کرناہے۔انھوں نے کہا کہ پانی چوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں۔ پانی چوروں کی نشاندہی کیجئے پانی چوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔نہری پانی ٹیل تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ زراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ کپاس کی بہتر نشوونما کیلئے کسانوں کاشتکاروں کے ہمراہ ہیں۔کپاس کی دیکھ بھال کیلئے سہولیات کے حصول اورکسی بھی شکایت کیلئے کسانوں کاشتکاروں کیلئے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے