-->

سوشل میڈیا کا دور ہے لوگ جھوٹ اور سچ میں فرق کر سکتے ہیں،پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا دور ہے لوگ جھوٹ اور سچ میں فرق کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آپ دنیا کی تاریخ دیکھیں کسی بے ایمان نے ترقی نہیں دی، ڈیرا اسماعیل خان کو محروم رکھنے میں یہاں کے بے ایمان لیڈروں کا کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرا اسماعیل خان میں پانچ سال میں نے حکومت کی اور ایک ایک کام یاد دلوا سکتا ہوں کہ میں نے صوبے کی ترقی میں کون سا کردار ادا کیا ہے، ہم نے خیبر پختون خواہ میں پولیس اور تعلیم کے نظام کو بہتر کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اس صوبے کی عوام کو ان کے بے ایمان لیڈروں کے اصل چہرے بے نقاب کرنے کے لیے نکلا ہوں، لوگ سمجھدار ہوگئے ہیں سوشل میڈیا کا دور ہے لوگ جھوٹ اور سچ میں فرق کر سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے