-->

بنک کیش وین کی زد میں آ کر چودہ سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق

علی پور(خبر نگار)بنک کیش وین کی زد میں آ کر چودہ سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق آج صبح دس بجے کے قریب جنرل بس اسٹینڈ علی پور سے اقبال چوک کی جانب آنے والی سڑک پر چودہ سالہ لڑکا جس کی شناخت مٹھا ولد قاسم سکنہ خضر ٹاؤن نزد گلزار حبیب مسجد ہوئی ہے سڑک پر جارہا تھا اس دوران موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم اشخاص نے اس کو راستے سے ہٹانے کے لئے ہاتھوں سے پش کیا تو وہ قریب سے گزرنے والی نجی بنک کی کیش وین کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا شہریوں نے لاش ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی ہے دوسری جانب علی پور کے شہریوں نے معصوم بچے کی ہلاکت کا ذمہ دار میونسپل کمیٹی علی پور، ٹریفک پولیس اہلکاروں اور مقامی انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ تا سیت پور چوک خصوصی طور پر اور شہر کے دیگر حصوں میں بااثر تجاوزات مافیا نے سڑکوں پر ناجائز قبضہ جمایا ہوا ہے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لئے جگہ نہیں چھوڑی ہوئی ہے شہری آخر کہاں جائیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ علی پور شہر میں بلاتفریق تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لئے آپریشن کلین اپ کیا جائے تاکہ آئندہ معصوم شہریوں کو جان سے ہاتھ دھونے سے بچایا جاسکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے