-->

حقیقی بیٹے کو برے کام چھوڑ کر سیدھے راستے پر چلنے کی تلقین کرنا مہنگا پڑ گیا ،گستاخ بیٹے نے والد پر مکوں تھپڑوں کی بوچھاڑ

علی پور (خبر نگار)والد کا اپنے حقیقی بیٹے کو برے کام چھوڑ کر سیدھے راستے پر چلنے کی تلقین کرنا مہنگا پڑ گیا گستاخ بیٹے نے والد پر مکوں تھپڑوں کی بوچھاڑ کر دی تفصیل کے مطابق راجپوت کالونی علی پور شہر کے رہائشی فدا حسین گوپانگ نے تھانہ سٹی علی پور میں اپنے حقیقی بیٹے بلال حسین کے خلاف تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کاشتکاری کرکےاپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا ہوں میرا حقیقی بیٹا بلال حسین غلط سوسائٹی کا شکار ہو گیا ہے اور آوارہ قسم کے دوستوں کے ساتھ عیاشی کرتا ہے اس کو راہ راست پر لانے کے لئے بڑی تگ و دو کی مستاجری پر رقبہ لے کر دیا مگر وہ اپنی بری عادات سے باز نہیں آرہا گزشتہ روز اس کو سمجھانے کی کوشش کی تو الٹا غصے میں آگیا اور مجھ پر حملہ آور ہوگیا مکوں تھپڑوں کی بوچھاڑ کر دی اور کہا کہ اگر مجھے آئندہ سمجھانے کی کوشش کی تو تمھیں جان سے ماردوں گا ۔دریں اثناء بیٹے کے ہاتھوں ستائے گئے فدا حسین گوپانگ نے میڈیا کو روتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھ پر انتہائی ظلم ہوا ہے میری ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل ہے کہ میرے گستاخ بیٹے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے