-->

نامعلوم خاتون کا ڈیوائس ہولڈر پر زیادتی کے الزام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

علی پور (عبدالوحید قادری سے)ڈی ڈی او ایچ بی ایل کنیکٹ کے خلاف ایف آئی اے کو ثبوت فراہم کرنے والے سابقہ ڈیوائس ہولڈر حافظ قرآن اور اس کے بھائی پرسوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نامعلوم خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کردیا انصاف نہ ملنے کی صورت میں خود کو آگ سے جلا کر خودسوزی کی دھمکی بھی دے دی تفصیل کے مطابق تحصیل علی پور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کم آمدن والے خاندانوں کو ملنے والی حکومتی امداد سے غیر قانونی کروڑوں روپے کی کٹوتیوں بارے حقائق پر مبنی شائع ہونے والی خبروں اور علی پور کے نواحی علاقے خیرپور سادات کے سابقہ ڈیوائس ہولڈر حافظ قرآن محمد ابوبکر لودھرا کی مقامی ڈی ڈی او ایچ بی ایل کنیکٹ عارف گبول اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی اے کو دی گئی تحریری درخواست پر گزشتہ سے پیوستہ روز ایف آئی اے نے ڈی ایس پی علی پور چوہدری فیاض الحق کے ہمراہ رقوم تقسیم کرنے والے مقامات پر اچانک چھاپے مارے تو کرپشن کے مرتکب عناصر اکثر مقامات سے رفوچکر ہوگئے تاہم دو  ڈیوائس ہولڈر سمیت دیگر کو موقع پر حراست میں لے لیا گیا جن کا ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے بتایا جاتا ہے کہ کرپشن کنگ اور مرکزی سرغنہ قانون نافد کرنے والے اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے تاحال نامعلوم مقام پر روپوش رہتے ہوئے مستحق خواتین سے پانچ سو روپے سے ایک ہزار روپے کی کٹوتی عمل کی نگرانی کررہاہے جبکہ دوسری جانب عارف گبول کی کرپشن میں شریک کار اس سے مالی مفاد حاصل کرنے والے عارف اس کو بے گناہ قرار دلوانے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں جنہوں نے گزشتہ رات ایف آئی اے کو کرپشن بارے درخواست اور ثبوت فراہم کرنے والے خیرپور سادات کے رہائشی سابقہ ڈیوائس ہولڈر حافظ محمد ابوبکر لودھرا کو منت سماجت سے منانے کی کوشش کی ناکامی پر دھمکیاں دینے لگے اور سنگین نتائج کے لئے تیار رہنے کا کہا جس کے فوری بعد ایک نامعلوم خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے جس میں حافظ ابوبکر پر اپنے بھائی اور ایک دوسرے شخص کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے اور خاتون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انصاف نہیں ملا تو خود کو آگ لگا لوں گی حافظ ابوبکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کے سامنے تمام تحریری ودیگر ویڈیوز وغیرہ پر مبنی ثبوت رکھتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ ڈی ڈی او ایچ بی ایل کنیکٹ تحصیل علی پور عارف گبول کے ایماء پر ہورہا ہے تاکہ میں اپنی درخواستیں ودڈرا کرلوں اس نے کہا ہے کہ عارف گبول نے پورا جرائم پیشہ عناصر پر مشتمل گینگ بنایا ہوا ہے جس میں رانا روفا جھنڈو والا رانا امجد علی پور بی آئی ایس پی دفتر علی پور کا معروف ٹاؤٹ امجد بوہڑ اور دیگر عناصر شامل ہیں اس نے کہا ہے کہ میرے اور میرے بھائی پر لگایا گیا الزام جھوٹا بے بنیاد ہے میں ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں درخواست دینے کے علاوہ دیگر قانونی کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کرچکا ہوں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جب وائرل ویڈیو بارے ایس ایچ او تھانہ خیرپور سادات سید شاکر حسین شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا ہے کہ ہم وائرل ویڈیو والی خاتون کو آج صبح سے تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا اور نہ ہی ہمارے ساتھ اس بارے کوئی رابطہ کیا گیا ہے جوں ہی کوئی معلومات ملتی ہیں آپ کے ساتھ بانٹی جائے گی ۔جبکہ عارف گبول ڈی ڈی او ایچ بی ایل کنیکٹ تحصیل علی پور نے نامعلوم مقام سے صحافیوں کو فون پر تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اس خاتون سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے اور نہ ہی اس کی وائرل ویڈیو سے میرا لینا دینا ہے ایف آئی اے میں درج مقدمہ میں مدعی انسپکٹر ہے حافظ ابوبکر لودھرا میرا مدعی نہیں ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے