-->

حضرت عبدالقادر ثانی ؒکا 504واں سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

علی پور( عبدالوحید قادری سے)504واں عرس مبارک شہزادہ غوث الوریٰ، شہنشاہ بغداد حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے بڑے فرزند شیخ المشائخ حضرت سید عبدالوہاب جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبرحضرت نصیر الدین محمد بندگی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند حضرت شیخ سید عبدالقادر ثانی حلبی، اوچوی، محبوب سبحانی رحمۃ اللہ علیہ کی تقریب عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ حضرت عبدالقادر ثانی رحمتہ اللہ علیہ کے 504واں سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ سجادہ نشین اوچ شریف، خادم الفقراء مخدوم پیر سید سہیل حسن گیلانی کی زیرصدارت سجائی گئی۔ عرس مبارک کی محفل میں پاکستان بھر سے نامور علماء ، مشائخ کرام، ثنا خواں مصطفی صلی  اللہ  علیہ وسلم اور سادات کرام ، مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علامہ مولانا مفتی محمد سجاد احمد نورانی، منتظم اعلی جامعہ اسلامیہ ناصر العلوم بستی انڑ، مفتی صدام حسین سلطانی ،مجاہد اہلسنت علامہ مولانا بدر منیر سعیدی خیرپور سادات، مولانا محمد احمد سعیدی خیرپور سادات،نے عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کیا۔ دربار حضرت محبوب سبحانی اوچ شریف کے ثنا خواں محمد بخش قادری، محمد طاہر قادری نے درود و سلام کے نذرانے پیش کیے اس موقع پر مخدوم سہیل حسن گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے شان مصطفی کریم اور غوث اعظم کے خانوادے کی دینی اور تعلیمی خدمات پر مفصل روشنی ڈالی۔مخدوم پیر سید سہیل حسن گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے آپ کی آمد سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے روشنی کی طرف پلٹ گئے آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا آخرت سنوار سکتے ہیں ۔ پیر سید اکرم شاہ گیلانی سجادہ نشین دربار حضرت پیر فقیر شاہ گیلانی ، ملک محمد سعید احمد عرف کالو کی دستاربندی فرمائی۔ ختم شریف کے بعد لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا۔ محفل کے اختتام پر مخدوم محمود، مخدوم پیر سید سہیل حسن گیلانی نے اجتماعی دعا فرمائی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج کو لائک کریں اور حالات سے باخبر رہیں۔
ٹوئیٹر پر ہمیں فالو کریں اور رہیں ہمیشہ باخبر
انسٹاگرام پر ہمیں فالو کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کوسبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے