-->

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا تحصیل علی پور کا دورہ ،اب گاؤں چمکیں گے مہم کا افتتاح، ٹی ایچ کیو ہسپتال اور کپاس کی فصل کا بھی معائنہ کیا

علی پور(عبدالوحید قادری سے) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی نے تحصیل علی پور کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے علی پورکے گاؤں بندے شاہ میں اب گاؤں چمکیں گے مہم کا افتتاح کیا۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال اور کپاس کی فصل کا بھی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی نے تحصیل علی پور کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے علی پور کے نواحی علاقے بندے شاہ میں حکومت پنجاب کے پروگرام اب گاؤں چمکیں گے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اب گاؤں بھی شہروں کی طرح صاف ستھرے نظر آئیں گے۔گاؤں میں صفائی کی عادت اپنانے کیلئے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل علی پور میں کپاس کی فصل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی چنائی کے عمل میں تیزی لائی جائے اور ہدف کو جلدی مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے علی پور میں پیٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپس پر بیت الخلاء میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائےجبکہ پیمانوں کو بھی صحیح رکھا جائے انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقنی بنایا جائے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا ، جہاں انہو ں نے  اراضی کی رجسٹری، انتقالات کے اندراج کے طریقے کا معائنہ کیا اورسائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ریکارڈ روم کا بھی معائنہ کیا علی پور شہر میں مصروف وقت گزارنے کے بعد ڈی سی مظفرگڑھ گڑھ علی پور تحصیل کے صحت افزا مقام ہیڈ پنجند پر بھی پہنچے جہاں پر انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دورہ علی پور کے حوالے سےانتظامات کا جائزہ لیا ہے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج کو لائک کریں اور حالات سے باخبر رہیں۔
ٹوئیٹر پر ہمیں فالو کریں اور رہیں ہمیشہ باخبر
انسٹاگرام پر ہمیں فالو کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کوسبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے