
لاہور: (ویب ڈیسک) نامور اداکار ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم خان سے شادی کرلی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہیں۔
ماہرہ خان کی سوشل میڈیا مینیجر انوشہ طلحہ خان نے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق کی ہے۔ ماہرہ خان کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان نے سفید رنگ کا لہنگا پہنا ہوا ہے جس میں وہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دلہے نے سیاہ شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ خوبصورت جوڑا پہنے ماہرہ خان اسٹیج کی جانب بڑھتی ہیں اور ان کے شوہر انہیں ماتھے پر بوسہ دیتے ہیں
یاد رہے کہ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے ان کا بیٹا اذلان بھی ہے۔ اداکارہ کی پہلی شادی تقریبا 8 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی
2019 سے ماہرہ خان کی دوسری شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تاہم انہوں نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی تھی
واضح رہے گزشتہ سال ماہرہ خان نے ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سلیم کریم سے تعلقات کی تصدیق کی تھی

0 تبصرے