
علی پور(عبدالوحید قادری سے) فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف علی پور میں بھی تحریک لبیک پاکستان ،اہلحدیث یوتھ فورس، مجلس وحدت المسلمین، تحریک محمدیہ اور دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کی جانب سے الگ الگ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔جن میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور فلسطین کے نہتے عوام پر اسرائیل کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اس موقع پر اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے نہتے عوام پر جاری مظالم بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج کو لائک کریں اور حالات سے باخبر رہیں۔
ٹوئیٹر پر ہمیں فالو کریں اور رہیں ہمیشہ باخبر
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کوسبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
0 تبصرے