علی پور (عبدالوحید قادری سے)علی پور شہر میں بجلی چوروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا واپڈا ٹیم کی دوسرے روز بھی پولیس کے ہمراہ گھر گھر چیکنگ آئس فیکٹری کا ٹرانسفارمر اتار لیا ڈائریکٹ تاریں لگاکر اے سی چلانے والا سبزی منڈی کا آڑھتی بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا واپڈا اور پولیس کے ڈر سے گھر چھوڑ کر بھاگ گیا واپڈا ٹیم نے تاریں بھی قبضے میں لے لیں ۔مقدمات درج کرنے کے احکامات ۔تفصیلات کے مطابق علی پورمیپکو سب ڈویژن ایس ڈی او ملک عبد الطیف نے اپنی ٹیم اور پولیس کے ہمراہ نادھندگان اور بجلی چوروں کے خلاف دوسرے روز بھی کاروائیاں جاری رکھیں جتوئی روڈ سے آئس فیکٹری کا ٹرانسفارمراتار لیا ٹیچر کالونی میں گھر گھر چیکنگ کے دوران متعدد گھروں کی بجلی چوری پکڑی گئی بجلی چوروں کو جرمانے عائد کیے اسی دوران سبزی منڈی علی پور کے آڑھتی کے گھر ڈائریکٹ بجلی چوری پکڑی گئی آڑھتی اے سی چلا رہا تھا۔واپڈا حکام نے مذکورہ آڑھتی سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ تھانہ سٹی علی پور بھجوا دیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس اور واپڈاٹیم کو اپنے گھر کی جانب آتے ہوئے دیکھ کر خود گھر سے گرفتار ہونے کے خوف کی وجہ سے بھاگ گیا۔میپکو حکام کے مطابق مذکورہ آڑھتی سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے استغاثے تھانہ سٹی علی پور بھیج دیئے گئے ہیں تاحال مقدمہ درج ناہو سکاہے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج کو لائک کریں اور حالات سے باخبر رہیں۔
ٹوئیٹر پر ہمیں فالو کریں اور رہیں ہمیشہ باخبر
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کوسبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔


0 تبصرے