-->

خان نالہ پر بااثر افراد کا قبضہ ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار

علی پور (عبدالوحید قادری سے)ایک صدی قبل خان نالہ سے موضع گھلواں اول چاہ مبارک والہ تک تعمیر ہونے والے کھالے پر جابجا با اثر لوگوں نے قبضہ کر لیا کھالے کو پختہ کرنے والا ٹھیکیدار بھی کام ادھورا چھوڑ کر رفو چکر، گندے پانی کی نکاسی بند ہونے سے اردگرد رہائش پذیرو سینکڑوں مکین مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہو گئے ۔کئی غریب لوگوں کے مکانات کی بنیادوں میں پانی رسنے لگا اہلیان علاقہ سراپا احتجاج ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا تفصیل کے مطابق علی پور شہر سے متصل موضع گھلواں اول یونین کونسل گھلواں میں ایک صدی قبل خان نالہ ڈسٹی سے چاہ مبارک والہ عیدگاہ گھلواں تک فصلات کو سیراب کرنے کی خاطر کھال تعمیر کیا گیا تھا جوکہ آبادی بڑھ جانے کی وجہ سے یہ کھالہ گزشتہ عرصہ دراز سے علاقے میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کے لیے گندے پانی کی نکاسی کا واحد ذریعہ ہے کچھ عرصہ قبل حکومت نے اس کو پختہ کرنے کی منظوری دی جس کے بعد ٹھیکیدار نے اس پر کام شروع کیا تاہم وہ اس کو ادھورا چھوڑ کر بھاگ گیا ہے جبکہ اس علاقے میں موجود سینکڑوں مکین اس صورتحال میں سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں اکثر گھروں کا گندہ پانی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں مچھروں کی بہتات ہے شہری پیٹ کی بیماریوں اور یرقان کا شکار ہو رہے ہیں گزشتہ روز اہل علاقہ نے اس پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جس میں حافظ محمد اقبال معصومی، سمیع اللہ گورایہ، مشتاق احمد، مختیار حسین ،منیر حسین ،محمد زبیر، محمد کامران، محمد فہیم،محمد عالمگیر، محمد جہانگیر، غلام جیلانی، اللہ ڈیوایا، غلام عباس ،جبار حسین، محمد فاروق، ظفر کھوکھر، ندیم حسین ،کوثر درانی ،خضر عباس، نعیم عباس اور دیگر اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ادھورا کھال مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج کو لائک کریں اور حالات سے باخبر رہیں۔
ٹوئیٹر پر ہمیں فالو کریں اور رہیں ہمیشہ باخبر
انسٹاگرام پر ہمیں فالو کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کوسبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے