علی پور(عبدالوحید قادری سے)اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی انسپکٹر ماحولیات کی ممکنہ سموگ کی روک تھام کے لئے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے 6 اینٹوں کے بَھٹوں کو سیل جبکہ متعدد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان سہوکی صحافیوں سے گفتگوتفصیلات کے مطابق انسپکٹر ابرار حسین نے محکمہ ماحولیات کی ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان نے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے اینٹوں کے بَھٹوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سموگ کی وجہ بننے والیے اینٹوں کے بھٹوں سے نکلنے والا دھواں ہے جس میں شامل زہریلی گیسز فضائی آلودگی کا سبب بن رہی ہیں، جبکہ زگ زیگ سسٹم پر منتقلی سے ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آتی ہے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر مکرم سلطان نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے سے فضائی آلودگی کا سبب بننے والے بَھٹوں کے مالکان کے خلاف کاروائیاں کاروائیاں جاری ہیں آلودگی کا باعث بننے والے بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کرا دیئےہیں دوسری جانب بھٹہ خشت یونین کے ضلعی رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا کہ بغیر نوٹس کاروائیاں اور آئے روز مقدمات سے بھٹے بندہو رہے ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی کے دور میں اب تک سینکڑوں بھٹہ مزدور بے روزگار اور انکے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ رہی ہے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج کو لائک کریں اور حالات سے باخبر رہیں۔
ٹوئیٹر پر ہمیں فالو کریں اور رہیں ہمیشہ باخبر
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کوسبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔


0 تبصرے