علی پور(علی حسن گل سے) پنجاب رول میونسپل سروسز کمپنی ایند کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹ پنجاب رولرسسٹین ایبل واٹرسپلائی اینڈ سینیٹیشن پروجیکٹ کے تحت گاؤں کی سطح پر ویلیج کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔جس کی صدرات پنجاب رول میونسپل سروسز کمپنی کے تحصیل منیجر ملک اورنگزیب اور BCC آفیسر رانا نعیم نے کی جس میں موضع کی سطح پر الیکشن کا انعقاد کرایا گیا ۔ جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس انتخاب میں لوگوں نے گاوں کی سطح پر اپنے ممبران کا چناو کیا۔ آج الیکشن ہونے والے 3 مواضعات میں بیٹ نبی شاہ ، نبی پور اور بیٹ ملانوالی شامل ہیں ۔اس پروگرام کو آرگنائز کرنے میں SPO کے ملک احمد ریاض صاحب ، وقاص ریاض اور مس کبریٰ خادم نے اپنا اہم کردار ادا کیا ۔
جس سے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور گاؤں کے لوگوں نے پنجاب رول میونسپل کمپنی اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے اس پروگرام کو سراہا ، اس موقع پر موضع بیٹ نبی شاہ کے منتخب ہونے والے چئیرمین سمیع اللہ خان مہیسر نے کہا کہ ہم حکومت پنجاب کے بہت شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے گاوں کو ماڈل ویلج بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس موقع پر مختلف بستیوں کے سینکڑوں لوگ نے اس الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور منتخب ہونے والے نمائندوں کو مبارک باد بھی دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج کو لائک کریں اور حالات سے باخبر رہیں۔
ٹوئیٹر پر ہمیں فالو کریں اور رہیں ہمیشہ باخبر
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کوسبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔


0 تبصرے