-->

ایپکا اور اگیگا ملازمین پربدترین تشدد لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے خلاف علی پور کالج چوک پر دھرنا

علی پور (عبدالوحید قادری سے)لاہور سول سیکرٹریٹ کے سامنے ایپکا اور اگیگا ملازمین کے احتجاجی دھرنے پر پولیس کے بدترین تشدد لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے خلاف پروفیسر،ز ڈاکٹرز، خواتین ومرد اساتذہ کے ساتھ ساتھ کلرکس اور ملازمین درجہ چہارم سڑکوں پر نکل آئے اور علی پور کالج چوک پر دھرنا دے دیا جسکی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اسلم شہزاد بھٹہ ،میاں وقیع اویسی اور پروفیسر سید علی منظور شاہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پرامن نہتے ملازمین جن میں خواتین بھی شامل ہیں ان پر لاٹھی چارج تشدد اور گرفتاریاں نگران پنجاب حکومت کا بزدلانہ اقدام اور ریاستی جبر کی بدترین مثال ہے انہوں نے پنجاب حکومت سے فوری طورگرفتارعبدالرحمن باجوہ ،ملک امام دین اور دیگر قائدین کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا کہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرکے انکا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور نگران حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اگر گرفتار قیادت اور ملازمین کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو پنجاب بھر کے تمام کالجز سکولز اور دفاترکی تالہ بندی کرتے ہوئے پنجاب بھر کے تمام شہروں احتجاج اور دھرنے دیں گے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج کو لائک کریں اور حالات سے باخبر رہیں۔
ٹوئیٹر پر ہمیں فالو کریں اور رہیں ہمیشہ باخبر
انسٹاگرام پر ہمیں فالو کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کوسبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے