-->

ایپکا و اگیگا قائدین کی گرفتاریاں پنجاب نگران کا بزدلانہ اقدام ہے ۔صدر ایپکا پاکستان

علی پور (عبدالوحید قادری سے)صدر ایپکا پاکستان خالد جاوید سنگھیڑا مرکزی سیکرٹری جنرل اورنگزیب کشمیری اور مرکزی سیکریٹری انفارمیشن ظفر سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن اور نہتے ملازمین پر تشدد اور ایپکا و اگیگا قائدین کی گرفتاریاں پنجاب نگران کا بزدلانہ اقدام ہے گرفتاری سے نہیں ڈرتے اپنے آئینی حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد جاری رکھیں گے پنجاب حکومت ملازمین دشمنی میں حواس باختہ ہو چکی ہے لیو انکیشمنٹ پر قدغن لگانے کے بعد اب پنشن اور کیموٹیشن ختم کرنیکی سازش کرکے ملازمین کا مستقبل غیر محفوظ کرنیکی مذموم کوشش کی جارہی ہے ایپکا اور اگیگا کی قیادت خواتین ومرد اساتذہ اور دیگر ملازمین ہزاروں کی تعداد میں اپنے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے لاہور کی سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں دوسری طرف پنجاب کی نگران حکومت نے ہٹ دھرمی اور بےحسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرنیکی بجائے پرامن ملازمین پر لاٹھی چارج اور تشدد کرکے قائدین اور سینکڑوں ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ نگران پنجاب حکومت کا یہ رویہ انتہائی باعث شرم اور قابل مذمت ہے ۔سرکاری ملازمین کے پرامن احتجاج پر تشدد کرنا محنت کشوں کے جائز حقوق کی آواز دبانے کی گھناونی سازش ہے جو اس ملک کے محنت کش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پرامن احتجاج آئین پاکستان کے رُو سے پاکستانی شہریوں اور ملازمین کا بنیادی حق ہے اور اس پر قدغن لگانا بدترین جمہوریت اور آمرانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے اپنے آئینی حقوق کےتحفظ کیلئے پنجاب بھر کے تمام سرکاری ملازمین اور لیبر یونینز غیرمشروط طور پر متحد ہیں ایپکا پاکستان اور اگیگا گرفتار قائدین اور ملازمین کی رہائی کا پرزور مطالبہ کرتی ہے اور ایسے غیرجمہوری اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہےانہوں نے مزید کہا کہ آج پنجاب بھر میں ریاستی جبر اور ظلم کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا اور پنجاب بھر کے تمام دفاتر اور سکولز کی مکمل تالابندی کی جائے گی اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے محنت کش ملازمین کی آواز دبائی جاسکتی ہے اور انھیں ڈرایا جاسکتا ہے تو یہ حکومت کی خام خیالی ہے انہوں نےواضح کیا کہ ملازمین دشمن حکومتی پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج کو لائک کریں اور حالات سے باخبر رہیں۔
ٹوئیٹر پر ہمیں فالو کریں اور رہیں ہمیشہ باخبر
انسٹاگرام پر ہمیں فالو کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کوسبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے