علی پور (عبدالوحید قادری سے) نگران حکومت پنجاب کی ملازمین دشمن ظالمانہ اقدام کے خلاف ایپکا سراپا احتجاج تعلیمی اداروں کی نجکاری نامنظور تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ لیو انکیشمنٹ ترمیمی ایکٹ کا کالا قانون فوری طور پر منسوخ اور پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کا معاشی قتل بند کیا جائے پنجاب بھرسے ہزاروں ملازمین تخت لاہور کی طرف روانہ کشتیاں جلا کر آرہے ہیں اپنا حق چھین کر لیں گے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے جائزمطالبات کی منظوری تک احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا ۔خالد جاوید سنگھیڑا ظفر سومرواوروزیردستی کی لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو تفصیل کے مطابق مرکزی صدر ایپکا پاکستان چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ظفر سومرو اور صدر ایپکا مظفرگڑھ وزیراحمد دستی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر سے ملازمین کا سونامی اپنے حقوق کے حصول کیلئے تخت لاہور کی طرف روانہ ہوچکا ہے حکومت کی طرف سے تاخیری حربے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں اب مذاکرات کا ٹائم ختم ہوچکا ہے آج فائنل معرکہ ہو گا پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور ملازمین دشمنی سے باز رہے تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کریں گےانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری پرلیو ا ن کیش منٹ ترمیمی ایکٹ کو منسوخ کرکے ملازمین میں پھیلی تشویش اور بے چینی کو ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے مخصوص ایجنڈے کے تحت ملازمین کی پنشن اور کموٹیشن ختم کرنے کی سازش کررہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ہم اپنے مستقبل سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور اپنے آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل یقین دہانیوں کے باوجود جائز مطالبات تسلیم نہ کرکے نگران حکومت ملازمین کی نظروں میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے اور چھوٹے ملازمین اور مزدور طبقے کو زندہ درگور کرنے کے درپے ہے ملازمین ریاست کا ہراول دستہ ہوتے ہیں احتجاج اور دھرنوں کا کوئی شوق نہیں ہےحکومت کی ھٹ دھرمی ملازمین دشمن پالیسیوں اورملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے طوفان نے سڑکوں پرآنے کیلئے مجبور کردیا ہے قلیل تنخواہوں میں گھر کا کچن اورزندگی کا پہییہ چلانا مشکل ہو گیا ہے حکومت بجلی گیس پٹرول ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ اور ٹیکسوں کی بھر مار کر کے عوام پر ڈرون حملے کر رہی ہے مہنگائی نےچھوٹے ملازمین پر عرصہ حیات تنگ کیاہوا ہے اور گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے ایپکا حکومت کی ملازم کش پالیسی کو یکسر مسترد کرتی ہے انہوں نےکہا کہ گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ کی رقم ریٹائرمنٹ پر یکمشت دی جائے تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملازمین کا سونامی لاہور کی طرف روانہ ہو چکا ہے آج میدان سجے گا اور ہمارا یہ احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج کو لائک کریں اور حالات سے باخبر رہیں۔
ٹوئیٹر پر ہمیں فالو کریں اور رہیں ہمیشہ باخبر
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کوسبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔


0 تبصرے