-->

اسسٹنٹ کمشنر علی پورکا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں پولیو سے بچاؤمہم کا آغاز

علی پور (ویب ڈیسک ) اسسٹنٹ کمشنر علی پور ڈاکٹر مکرم سلطان نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال علی پور میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو سے بچاؤ کی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جو کہ 02 اکتوبر سے لیکر 06 اکتوبر تک جاری رہے گی۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر علی پور ڈاکٹر مکرم سلطان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔
اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال ڈاکٹر پنجتن بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر علی پور ڈاکٹر مکرم سلطان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے دو قطرے پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو ضرور پلائیں پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانےآئیں گی لہٰذا ان سے تعاون کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے