-->

ریچھ کتوں کی لڑائی پر پولیس کا چھاپہ 30 افراد گرفتار ریچھ اور کتے تحویل میں لے لیے

Published from Blogger Prime Android App
علی پور (حاجی احمد ملک، عبدالوحید قادری سے) ریچھ کتوں کی لڑائی پر لاکھوں روپے کا جوا مخبر کی اطلاع پر پولیس اور وائلڈ لائف اہلکاروں کی بروقت کارروائی 30 افراد گرفتار تین ریچھ اور درجنوں کتے تحویل میں لے لئے ایک لاکھ پانچ سو زر داؤ برآمد مقدمہ درج سفارشیں ناکام تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی علی پور کے سب انسپکٹر عبدالمالک کو مخبر نے اطلاع دی کہ ڈیرہ مہر احمد علی کے بڑی حویلی میں ذوالفقار گھلو کتے اور ریچھ کی لڑائی کروا رہا ہے اور تماشبین جواریوں نے بڑے پیمانے پر جوا لگا رکھا ہے تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر عبدالمالک نے محکمہ وائلڈ لائف اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر ریڈ کیا تو دنگل میں بھگدڑ مچ گئی پولیس نے دنگل کے چیف ذوالفقار گھلو اور احمد علی مہر سمیت 30 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 40/50تماشبین فرار ہو گئے۔
Published from Blogger Prime Android App
پولیس نے موقع پر داؤ پر لگی رقم ایک لاکھ پانچ سو روپے اور چار موٹر سائیکل برآمد کر لئے محکمہ وائلڈ لائف اہلکاروں نے تین ریچھ اور درجنوں کتے تحویل میں لے لئے ملزمان کو چھڑوانے کے لئے بااثر سیاسی وڈیروں نے رابطہ مہم شروع کر دی اور پولیس کو لاکھوں روپے آفر کئے گئے لیکن سٹی پولیس نے تمام تر دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے