-->

معذور افراد میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے وہیل چیئر تقسیم

Published from Blogger Prime Android App
علی پور (نمائندہ خصوصی) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کرنے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، 32 معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کی گئیں وہیل چیئر ملنے پر معزور افراد کے چہروں پر خوشیاں بکھر گئیں تفصیل کے مطابق علی پور میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام پنجتن گھلو ، ماہر تعلیم ڈاکٹر آصف سلیم  الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر زاہد مصطفی نے خصوصی شرکت کی  تقریب میں معذور افراد کو وہیل چئیر فراہم کرنے کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، تقریب میں 32 معزور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کی گئیں، وہیل چیئر حاصل کرنے والے افراد میں مرد، .خواتین، بچے بوڑھے اور نوجوان شامل تھے ، وہیل چئیر ملتے ہیں معزور افراد کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے
 الخدمت فاؤنڈیشن مظفر گڑھ کے ضلعی صدر زاہد مصطفی کا کہنا تھا کہ وہیل چیئر تقسیم کرنے کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا ہمارا مشن ہے کہ پاکستان ان تمام افراد کو وہیل چئیر فراہم کی جائیں جو معزوری کی زندگی گزار رہے ہیں  زاہد مصطفی ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ وہیل چیئر حاصل کرنے والی بچیاں بھی خوش دکھائی دیں ان کا کہنا ہے کہ وہیل چیئر کی اشد ضرورت تھی لیکن مہنگائی کے باعث خرید نہیں کر پا رہے تھے آج وہیل چیئر ملنے پر بہت خوش ہیں نوجوان اور بزرگوں نے بھی وہیل چئیر ملنے پر خوشی کا اظہار کیا تحصیل بھر میں فلاحی تنظیم کی جانب سے معزور افراد میں وہیل چئیر تقسیم کرنے کے احسن اقدام کو خوب سراہا گیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے