-->

مبینہ سود خور لغاری برادرز کے خلاف رٹ پٹیشن دائر عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی


متاثرہ حضور بخش اور سرکاری سکول ٹیچر ملک زاہد جبکہ دوسری طرف عاصم لغاری اور عامر لغاری مبینہ سود خور
علی پور(رضو تو لکھے گا) مبینہ سود خور لغاری برادر عامر لغاری اور عاصم لغاری کے خلاف متاثرین کی طرف سے علی پور ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر، متاثرین کی درخواست پر عدالت نے بالترتیب 16 اور 17 ستمبر کو پولیس سے رپورٹ طلب کر لی حکام بالا انصاف فراہم کریں متاثرہ رسول بخش اور زاہد نواز کی استدعا تفصیل کے مطابق درجہ چہارم کے ملازم رسول بخش نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے اپنے بھائی حضور بخش کو عامر لغاری کے ذریعے جی ایل آئی کار دلوا کر دی تاکہ وہ کار کرائے پر چلا کر بچوں کی روزی روٹی کر سکے ہم نے عامر لغاری کو 10 لاکھ ایڈوانس دیا انہوں نے مزید کہا کہ عامر لغاری ہمیں بلیک میل کر کے 20 لاکھ مالیت کے دو پلاٹ 10 مرلے مجھ سے اور 10 مرلے میرے بھائی حضور بخش سے انتقال کروا لیا۔
 رٹ پٹیشن کی دونوں کاپیاں

 پھر تھوڑا عرصہ بعد دوبارہ بلیک میل کر کے سود کی مد میں اور رقم کا مطالبہ کیا مزید رقم نہ دینے پر میرے بھائی حضوربخش کو تشدد کر کے جی ایل آئی کار چھین لی انکا مزید کہنا تھا کہ جی ایل آئی کے 10 لاکھ ایڈوانس اور 20 لاکھ مالیت کے 2 پلاٹ دے چکے پھر بھی گاڑی چھین لی اور ہمیں کچھ بھی واپس نہیں کیا انہوں حکام بالا سے ان سودخور گروہ کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انصاف فرائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب متاثرہ سرکاری سکول ٹیچر ملک زاہد نواز نے میڈیا کو بتایا کہ عاصم اینڈ بردارز سود خوروں نے میرے بیٹے کو ورغلا کر اسے 10 ہزار مالیت کا موبائل دیا اور بدلے میں میرے بیٹے سے میرا چیک چوری کروا کر اپنے پاس رکھ لیا جس پر نہ ہی میرے دستخط ہیں اور نہ ہی میرے علم میں تھا۔
 بعدازاں عاصم اینڈ برادرز سودخوروں نے مجھے بلیک میل کرنا شروع کر دیا جرائم پیشہ افراد کو ساتھ لے کر میرے گھر آ جاتے تھے مجھے ڈرا دھمکا کر مجھ سے 54 ہزار روپے وصول کیے انہوں نے بتایا کہ یہ بااثر لوگ ہیں انکے جرائم پیشہ افراد سے یارانے ہیں میں سرکاری سکول ٹیچر ہوں ڈر اور خوف سے اپنی عزت بچانے کیلئے انکو رقم دے دی انہوں نے مزید کہا کہ میرا ابھی بھی انکے پاس ایک چیک موجود ہے جسکی وجہ سے یہ آئے روز مجھے بلیک میل کر کے ذہنی ٹینشن دیتے ہیں انہوں حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ خدارا مجھے ان سودخوروں کے شکنجے سے نکال کر جان بخشی کروائی جائے اور ان سودخوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے