-->

سرکاری سکول ٹیچر سودخور کے شکنجے میں

سکول ٹیچر ملک زاہد جبکہ دوسری طرف عاصم لغاری سودخور کی فائل فوٹو

   علی پور میں عاصم لغاری  اینڈ برادر سودخور گروہ متحرک

علی پور( رضو تو لکھے گا  ) تفصیل کے مطابق علی پور میں عاصم اینڈ برادر سودخور گروہ متحرک ، 10 ہزار قیمت کے موبائل فون کے 54 ہزار روپے وصول، نوجوان لڑکوں کو ورغلا کر والدین کے چیک چوری کروانے لگے، سکول ٹیچر کی حکام بالا سے سودخوروں کے شکنجے سے نجات دلانے کی اپیل تفصیل کے مطابق سرکاری سکول ٹیچر ملک زاہد نے میڈیا کو بتایا کہ عاصم اینڈ بردارز سود خوروں نے میرے بیٹے کو ورغلا کر اسے 10 ہزار مالیت کا موبائل دیا اور بدلے میں میرے بیٹے سے میرا چیک چوری کروا کر اپنے پاس رکھ لیا جس پر نہ ہی میرے دستخط ہیں اور نہ ہی میرے علم میں تھا بعدازاں عاصم اینڈ برادرز سودخوروں نے مجھے بلیک میل کرنا شروع کر دیا جرائم پیشہ افراد کو ساتھ لے کر میرے گھر آ جاتے تھے مجھے ڈرا دھمکا کر مجھ سے 54 ہزار روپے وصول کیے انہوں نے بتایا کہ یہ بااثر لوگ ہیں انکے جرائم پیشہ افراد سے یارانے ہیں میں سرکاری سکول ٹیچر ہوں ڈر اور خوف سے اپنی عزت بچانے کیلئے انکو رقم دے دی انہوں نے مزید کہا کہ میرا ابھی بھی انکے پاس ایک چیک موجود ہے جسکی وجہ سے یہ آئے روز مجھے بلیک میل کر کے ذہنی ٹینشن دیتے ہیں انہوں حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ خدارا مجھے ان سودخوروں کے شکنجے سے نکال کر جان بخشی کروائی جائے اور ان سودخوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔
 
 
مزید دیکھیں سکول ٹیچر ملک زاہد کے ویڈیو بیان میں۔۔۔۔۔

 




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے